Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

’پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر نہیں رکھنا چاہیے، ن لیگ کو شکست نظر آرہی ہے‘

پاکستان کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، امین الحق
شائع 08 دسمبر 2023 11:29pm
Imran Khan’s sympathy for Afghan refugees | Rubaroo | Aaj News

پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر نہیں رکھنا چاہیے، ن لیگ کو شکست نظر آرہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ پاکستان کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کا نام و نشان موجود نہیں ہے، پی ٹی آئی کو کسی صورت الیکشن سے باہر نہیں رکھنا چاہیے، کسی بھی پاکستانی کی حب وطنی پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے، جرائم میں ملوث افراد کےلئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ’ن لیگ اس لئے اتحاد کر رہی ہے کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے‘، پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں تاریخ کا بڑا جلسہ کیا، ہم اپنا مقدمہ لے کر عوام میں جارہے ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق انھوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کیلئے آواز اٹھانے والوں کو اپنے لوگوں کی پرواہ نہیں، کہیں بھی غیرقانونی تارکین وطن کو رہنے کی اجازت نہیں ہوتی، کسی بھی ملک میں اجازت سے آیا اور رہا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم فوج کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں، ہمیں پاک افواج کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ پاکستان کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ لاہور کو کراچی جیسا بنائیں گے، پورے سندھ سے لوگ دیگر جماعتوں میں جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں اکثریت ایم کیوایم کے پاس ہے، کوشش ہے کہ پورے سندھ میں مضبوط الائنس بنائیں، ایم کیوایم کا ووٹر پورے سندھ میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے، ہم نےانتخابی مہم ابھی سے شروع کر رکھی ہے، یوسی اور وارڈز لیول پر آفسز کھول رہے ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس جانا چاہیے، پی ٹی آئی کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی کے بیان کی مذمت کرنی چاہیے، وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ غیرقانونی افراد کو ملک میں رکھا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم حکومت پاکستان کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، قانونی طور پر مقیم افراد کو آئین کے مطابق ڈیل کیا جائے۔

مشتاق منہاس نے الیکشن اور حلقہ بندیوں پر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا جانا بڑا مسئلہ نہیں ہے اس سے انتخابات متاثر نہیں ہوں گے۔

غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق انھوں نے کہا کہ ملک میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن نہیں ہورہا، ملک سےغیرقانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیجا جارہا ہے، ملک میں لاکھوں افراد بغیر دستاویز کے موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے ہزاروں جوان شہید ہوچکے، غیر رجسٹرڈ افراد کو واپس بھیجنا کوئی سازش نہیں ہے۔

pti

Nawaz Sharif

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Illegal Afghan Immigrants

Election 2024