Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی نے 11 نوجوان خواتین کرکٹرز کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

ڈومیسٹک کنریکٹ میں انڈر 19 کی دس اور ایک ابھرتی ہوئی کرکٹر کو شامل کیا گیا
شائع 08 دسمبر 2023 04:45pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 11 نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق 11 نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں انڈر 19 کی دس اور ایک ابھرتی ہوئی کرکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے، ان 11 نئی کرکٹرز میں ایک کرکٹر کا تعلق ایمرجنگ کیٹگری سے ہے جبکہ دیگر 10 کا انتخاب ستمبر میں مریدکے میں ہونے والے ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: جنوبی افریقہ اور پاکستان کی خواتین کرکٹرز کی شاپنگ، تصاویر وائرل

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا اصل ہتھیار ایک اور آفریدی ہوگا، شاہد آفریدی

[لیگ اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار

کنٹریکٹس نومبر 2023 سے جون 2024 تک کے لیے دیے گئے ہیں، کنٹریکٹس پانے والی کھلاڑیوں میں اقصیٰ یوسف، عریشہ انصاری ، حمیرا غلام حسین، کائنات ایمان، میمونہ خالد، مبین احمد، مقدّس بخاری، مسکان عابد، صبا شیر،سمیعہ افسر اور شمیر راجپوت شامل ہیں جبکہ شمیر راجپوت کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

PCB

lahore

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Women Cricketers

domestic contracts