Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کو اقوام متحدہ نے کھانے پینے کی اشیا نما کھلونے پکڑا دیئے

'کیا یہ فلسطینی بچوں کے ساتھ اقوامِ متحدہ کا مضحکہ خیز مذاق ہے'
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2023 03:06pm

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ عُشنا شاہ نے فلسطینی بچوں کے جذبات سے کھیلنے پر اقوامِ متحدہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اسرائیلی مظالم کے باعث غزہ میں کھانے پینے کا شدید فقدان ہے۔ اسرائیل کی لگائی گئی پابندیوں نے وہاں کی صورتحال کو مزید بدتربنادیا ہے۔

ایسے میں ایک فلسطینی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصویر شیئر کی جس مین بچوں کے کھیلنے والے کھلونے موجود ہیں جو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ہیں۔

ان کھلونوں میں دودھ کا پیکٹ، چکن نگٹس، برگر، آئس کریم اور فرنچ فرائز دیکھے جاسکتے ہیں۔

فلسطینی صحافی نے اقوامِ متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقوام متحدہ نے ہمارے بچوں کو اصلی کھانا دینے کے بجائے یہ کھلونے دیے ہیں‘۔

فلسطینی صحافی کی اس پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئےعشنا شاہ نے اقوامِ متحدہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں اپنی ایکس پوسٹ پر لکھا کہ ’کیا کوئی اس کی تصدیق کر سکتا ہے؟ اور زخموں کو مزید تازہ کرنے کیلئے اسے میکڈونلڈز کے کھانے کی طرح بنایا گیا ہے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کیا یہ اقوامِ متحدہ کا ایک مضحکہ خیز مزاق ہے؟ کیا یہاں کوئی مقابلہ ہورہا ہے کہ غزہ کے بچوں اور شہریوں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے میں کون سی تنظیم سب سے زیادہ نیچے گر سکتی ہے‘۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اکتوبر سے جاری اس لڑائی نے اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

United Nations

Palestine

Gaza

journalist

children

Israel Palestine conflict

lifestyle

Ushna Shah

X Twitter

Foods

Toys