Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری، بہاولپور اور ڈی جی خان سےامیدواروں کا انتخاب ہوگا

ضلع رحیم یار خان کی پی پی 255 سے پی پی 267 تک کے امیدواروں کا بھی آج فیصلہ ہوگا
شائع 08 دسمبر 2023 11:05am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پانچواں اجلاس لاہور میں جاری ہے جس میں نواز اور شہباز شریف سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

پارٹی قائد نواز شریف اور لیگی صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اجلاس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ سمیت مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے ۔

بہاولپور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر کل 15 نشستیں ہیں، ضلع بہاولنگر کی 4، ضلع بہاولپور کی 5 اور ضلع رحیم یار خان کی 6 نشستیں ہیں۔

بہاولپور ڈویژن میں پنجاب اسمبلی کی مجموعی طور پر کل 31 نشستیں ہیں، ضلع بہاولنگر کی 8، ضلع بہاولپور کی 10 اور ضلع رحیم یار خان کی 13 نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس: خیبرپختونخوا سے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے

ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

پنجاب اسمبلی سے ضلع رحیم یار خان کی 13 نشستوں پی پی 255 سے پی پی 267 تک کے امیدواروں کا بھی آج فیصلہ ہوگا۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام 6 اضلاع کے امیدواروں کے انٹرویوز پارلیمانی بورڈ آج ہی کرے گا، ڈی جی خان ڈویژن میں مظفر گڑھ، کوٹ ادو، لیہ، تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

کل بروز ہفتہ ملتان ڈویژن کے لیگی امیدواروں کے ناموں پر غور کے لئے پارلیمانی بورڈ کا چھٹا اجلاس ہوگا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)