Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

حلقے کے حوالے سے الیکشن کمیشن گیا، لیکن میری بات نہیں سنی گئی، رہنما ن لیگ
شائع 07 دسمبر 2023 01:36pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں، میں اپنے حلقے کے حوالے سے الیکشن کمیشن گیا لیکن میری بات نہیں سنی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بہترین امیدوار میدان میں اترانے کی کوشش کریں گے، لیول پلئینگ فیلڈ کا طعنہ عجیب سا ہے، میں حلقے کے حوالے سے الیکشن کمیشن گیا، لیکن میری بات نہیں سنی گئی۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ابھی حلقہ بندیوں کےمسائل چل رہے ہیں، مسلم لیگ ن نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں۔ نئی حلقہ بندیوں میں میرا اور شہبازشریف کا حلقہ متاثر ہوا ہے، نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جارہے ہیں۔

PMLN

ECP

Saad Rafique

Khuwaja Saad Rafique

PTI Leaders arrested