Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسر یونس خان نے ’موسٹ ون ہینڈ فول ایکس ٹینشن‘ پنچیز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے تصدیق کردی
شائع 07 دسمبر 2023 11:57am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

پاکستانی باکسر یونس خان نے مصرکے فاریز محمد شابان کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

باکسر یونس خان نے ’موسٹ ون ہینڈ فول ایکس ٹینشن پنچیز‘ کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے اور اس کی تصدیق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے بذریعہ ای میل کی ہے۔

مصر کے فاریز محمد شابان نے ایک منٹ میں 214 پنچیز کیے تھے جبکہ پاکستانی باکسر یونس نے بڑے مارجن سے 265 پنچز کرکے ریکارڈ توڑا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے یونس خان اس سے پہلے دو گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

پاکستان

South Waziristan