Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ سے اسرائیلی فورسز کا انخلا سیکیورٹی خلاء پیدا کرے گا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اسرائیل جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے، میتھیوملر
شائع 07 دسمبر 2023 09:12am
میتھیو ملر  — تصویر/فائل
میتھیو ملر — تصویر/فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ سے اسرائیلی فورسز کا انخلا سیکیورٹی خلاء پیدا کرے گا۔

انہوں نے بریفنگ میں کہا غزہ سے فورسز کا فوری انخلا اسرائیل اور فلسطینی عوام سمیت کسی کے مفاد میں نہیں ہے، امریکا واضح کر چکا ہے کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کرے گا۔

میتھیو ملر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی بفر زون کو مسترد کرتی ہے، الناصر اسپتال پر حملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا فلسطینی عوام بچوں اور دنیا کے لیے یہ ایک المیہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازع میں بچوں سمیت اب تک بہت زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں، اسرائیل پر زور دیا ہے کہ جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر آرٹیکل ننانوے استعمال کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔

خط میں غزہ کی تباہی روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا اور ساتھ ہی جنگ بندی کا اعلان کرنے کی بھی اپیل کردی ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل ننانوے اقوام متحدہ کے سربراہ کا سب سے بڑا طاقتور سفارتی آلہ ہے۔

Gaza

USA

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Gaza War