Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے نکلنے کا عندیہ دے دیا

یورپی رہنما ڈھکے چھپے الفاظ میں چین کو ایک انتباہ جاری کریں گے
شائع 06 دسمبر 2023 07:41pm

اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے چین کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق اٹلی واحد ”جی 7“ ملک ہے جس نے تجارت اور بنیادی ڈھانچے پر مرکوز اس پروگرام میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اٹلی کو اس پروگرام سے نکلنے کیلئے کم از کم تین ماہ کی تحریری وارننگ دینی تھی، بصورت دیگر بیجنگ کے ساتھ روم کے معاہدے کی مارچ 2024 میں خود بخود تجدید ہوجاتی۔

روئٹرز کے مطابق اطالوی اخبار ”کورئیر ڈیلا سیرا“ نے اطلاع دی ہے کہ اطالوی حکومت نے چین کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اسٹریٹیجک (تزویراتی) شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل جمعرات کو ایک سربراہی اجلاس میں چینی رہنما شی جن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

توقع ہے کہ دونوں یورپی رہنما ایک ڈھکے چھپے الفاظ میں چین کو ایک انتباہ جاری کریں گے کہ جب تک چین یورپ کو کم لاگت والے سامان کی فراہمی کے بارے میں کچھ نہیں کرتا، بلاک جوابی کارروائی کرے گا۔

china

European Union

Italy

Europe

Belt and Road Initiative