Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران نے خصوصی عدالت میں امریکا پر الزامات لگائے، ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے: عطا تارڑ

سابق وزیراعظم نے دوران ٹرائل وہی پرانی باتیں کیں جو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لیگی رہنما
شائع 06 دسمبر 2023 12:11pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل ٹرائل کے دوران جو باتیں کیں اس پر کارروائی ہانی چاہئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے، پی ٹی آئی نےایک جھوٹا سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جو ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، یہ لوگ اتنا ڈھتائی سے جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہو۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن پروسیس میں ہر جماعت اپنا مرحلہ بروقت مکمل کرلیتی ہے جب کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی بروقت پارلیمانی بورڈ کی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل ٹرائل میں سابق آرمی چیف اور امریکی سفیر کو بلایا جائے، پی ٹی آئی

عطاء تارڑ نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں جو باتیں کیں اس پرحیران ہوں، دوران ٹرائل وہی پرانی باتیں کیں جو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ بغیر ثبوت کے امریکا پر الزامات لگا رہے ہیں، ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لہٰذا بانی پی ٹی آئی نے پرسوں جو جرم کیا اس پر توکارروائی ہونی چاہیے۔

PMLN

imran khan

United States

lahore

US Ambassador Donald Bloom

ata tarar