پی ایس ایل 9 : معین خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ترقی مل گئی
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کو ٹیم ڈائریکٹر بنادیا۔
پاکستان سپر لیگ 9 کی آمد آمد ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل ٹیم مینجمنٹ مختلف تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ایک طرف غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل رجسٹریشن کے لیے درخواستیں دی جا رہی ہیں تو دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے مابین کھلاڑیوں کے تبادلے جاری ہیں، ایسے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی دکھائی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کو پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ترقی دے دی گئی، لیجنڈری معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ سے ٹیم ڈائریکٹر بنادیے گئے۔
خیال رہے کہ معین خان اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ تھے اور پی ایس ایل سیزن ون سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے بطور ہیڈ کوچ ایک دفعہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتوایا اور2 مرتبہ رنر اپ رہے۔
یاد رہے کہ سابق کپتان معین خان کی کوچنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں واحد پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
انتخابات کے باعث پی ایس ایل کا 9واں ایڈیشن دبئی میں کرانے کی تجویز
پاکستان سپر لیگ کا 9واں ایڈیشن کب منعقد ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ معین خان پی ایس ایل کے آغاز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں، ان کے لیے نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے معین خان اپنے تجربہ سے گلیڈی ایٹرز کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔
Comments are closed on this story.