Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کیلئے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا، پولیس
شائع 05 دسمبر 2023 08:30pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

لاہور پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لئے ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس نے کارروائی کرکے 2 رکنی متحرک چور و ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں وسیم خان عرف ساجد اور زاہد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعراف کیا کہ وہ ویڈیوز بنانے کیلئے ڈکیتیاں و چوریاں کرتے تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

lahore

TikTok

Street Crimes

Lahore Crime