Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، ایسے میں کیا الیکشن ہوسکتے ہیں، فضل الرحمان

پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی، مولانا فضل الرحمان سربراہ جے یو آئی
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 08:19am

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی، پی ٹی آئی پارٹی نہیں ہے ان کے پارٹی الیکشن سے پتا چل گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس کا اجلاس تھا مختلف امور پر بات چیت ہوئی، کل کنونشن سینٹرمیں بڑا اجتماع ہوگا، مدارس کے نظام میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئے، اور ان کی رجسٹریشن کیلئے قانون ہونی چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہر وقت جانے کیلئے تیار ہیں، لیکن انتخابات کیلئے ماحول فراہم کرنا چاہئے، دو صوبے اس وقت دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں، ہمارے کارکنان شہید ہورہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اورلکی مروت میں کوئی پولیس نہیں، رات میں پولیس نہیں ہوتی سارےعلاقےمسلح لوگوں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، اس بدامنی کی صورتحال میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی نہیں، ان کے انٹراپارٹی الیکشن سے پتہ چل گیا، یہ ایک غبارہ تھا جس میں ہوا ڈالی گئی تھی، اب پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے، اور ان کے ساتھ آئندہ بھی تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، ان سے انتخابی اتحاد ہو گیا ہے۔

pti

JUIF

Molana Fazal ur Rehman