پشاور: غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا
پشاور میں سیاحت کیلئے آنے والے اٹلی کے شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مراد آباد میں پیش آیا۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی شناخت جو شوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
اطالوی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا ۔ متوفی 18 اکتوبرکو باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پشاور میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔
Italy
Murder
Suicide
KPK Police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.