Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے نئے دعوے پر مریم نواز نے جواب دے دیا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کی سابق چیئرمین تحریک انصاف پر نام لیے بغیر تنقید
شائع 04 دسمبر 2023 05:55pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان پر نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں، میرے کارکنان نے کیے تھے، آج کہتا ہے 9 مئی نواز شریف نے کرایا تھا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یعنی 9 مئی کو تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ واہ جی واہ

اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کیے، طویل عرصے تک جیل میں رہنے پر کوئی فرق نہیں پڑت، انہیں جیل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے چند رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا، سی سی ٹی وی دیکھ لیں ان کو کون اندر لے کر گیا، مجھے غیر آئینی طور پر پکڑا گیا جب کہ 48 گھنٹوں میں 10 ہزار افراد گرفتار کیے گئے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ قسم اٹھانے کے لیے تیار ہوں بشریٰ کو اس روز دیکھا جس دن نکاح ہوا، لندن پلان نوازشریف کو لانے اور ہمیں جیلوں میں ڈالنے کے لیے تھا، آج واضح کر رہا ہوں انتخابات پی ٹی آئی جیتے گی، حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ انتخابات سے بھاگ ہی نہ جائیں۔

PMLN

Maryam Nawaz

imran khan

lahore

mariyum nawaz

9 May

MAY 9 RIOTS