Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل نے اسرائیلی مصنوعات کی شناخت کرنے والی ایپ پلے اسٹور سے ہٹا دی

ایپ سے صارف جان پاتے تھے کہ کون سی پروڈکٹ اسرائیل یا اس کے حامی ممالک کی ہے۔
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 05:46pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

**اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی سے اب تک ہزاروں نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ معصوم فلسطینیوں کے بیہمانہ قتل کے بعد اسلامی ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

اسی مقصد کیلئے گوگل نے 7 نومبر کو گوگل پلے اسٹور پر ایک ایپ لیکیشن ’نو تھینکس(NoThanks)‘ لانچ کی تھی۔

اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو یہ تعین کرنے میں خاصا آسانی فراہم ہوئی تھی کہ کون سی پروڈکٹ اسرائیل کی ہے یا اس کے حامی ممالک کی ہے۔

بائیکاٹ کرنے والے صارفین اس ایپ کی مدد سے بخوبی جان لیتے تھے کہ کون سی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔

یہ ایپ اسرائیل سے وابستہ دیگرکمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے میں افراد کی مدد کے لیے بنائی گئی تھی۔

لیکن گوگل کی جانب سے اس ایپ کو پلے اسٹورسے حذف کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر@NoThanksBoycott نے ایپ کوعارضی طور پر ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔

اس ایپ کو ایک مخصوص جملے کے سبب ہٹایا جارہا ہے، جب اس ایپ کو کھولا جاتا تھا تو یہ جملہ ’آپ کے ہاتھ میں موجود پروڈکٹ فلسطین میں بچوں کو مارنے کی حمایت کرتی ہے یا نہیں؟‘ موبائل اسکرین پر نمودار ہوتا تھا۔

گوگل کے مطابق اس ایپ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے پلے اسٹور کے ذریعے اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

7 نومبر کو لانچ ہونے والی اس ایپ کو 29 نومبر تک ایک لاکھ سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کر چکے تھے۔

Israel

google

Israel Palestine conflict

lifestyle

Israel Products

No Thanks Application

Playstore