Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غریب افراد کو پھانس پر 50 لاکھ روپے فی گردہ کمانے والا گروہ گرفتار

ملزمان ایک گردے کے عوض متاثرہ شخص کو 2 لاکھ دیتے تھے
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 05:49pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

لاہور میں گردوں کی پیوندکاری کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ستوکتلہ پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رضا مسیح ، لیاقت اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے، جوغریب لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر گردہ لیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لوگوں کو ڈاکٹر عادل نامی شخص کے حوالے کرکے ایک گردے کےعوض متاثرہ شخص کو 2 لاکھ روپے دیتے تھے۔

پولیس نے کہا کہ متاثرہ شخص اکرم کو گردے نکال کررقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس نے پولیس سے رابطہ کرکے ملزمان کو گرفتار کروادیا۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا کہ ایک گردہ 25 سے 50 لاکھ میں بیچا جاتا، ڈاکٹر براہ راست ڈونر سے رابطہ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ گروہ نوکری دینے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا کہہ کر گردہ نکال لیتے تھے، ملزمان کا ٹارگٹ غریب اور بھٹہ مزدور ہیں۔

lahore

punjab

Punjab police

kidney Transplant