Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہر 10 میں سے 7 افراد ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثر ہیں، چیئرمین نیب

کاروباری حضرات کو نیب تنگ نہیں کرے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد
شائع 04 دسمبر 2023 11:27am
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد۔ فوٹو — اسکرین گریب
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد۔ فوٹو — اسکرین گریب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد نے کہا ہے کہ ہر 10 میں سے 7 افراد ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثر ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر احمد نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں، کوشش ہے کم سے کم وقت میں ان کی دادرسی ہو۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی دادرسی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، نیب پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سائلین کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایت کا ازالہ کیا جا رہا ہے، نیب کی وجہ سے اداروں میں خوف و ہراس پیدا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی بی کی ہاؤسنگ سوسائٹی ہوگی تو اس کے ساتھ کون مقابلہ کرے گا، سابق چیف جسٹس

راولپنڈی : مزاحمت کے باوجود 2 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات مسمار

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ کاروباری حضرات کو نیب تنگ نہیں کرے گا، بلکہ ادارہ اروباری حضرات کی مختلف معاملات میں رہنمائی کرے گا۔

NAB

lahore

Chairman NAB

Housing societies