Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، پشاور سرِ فہرست

صوبہ بھرمیں مرد رجسٹرڈ مریضوں کی 4 ہزار 865 ہے
شائع 04 دسمبر 2023 10:56am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پرایڈز مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار966 ہے، پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 12 سو 74 ہے اور صوبہ بھر میں ایڈز کی ایک ہزار573 خواتین، 4 ہزار 865 مرد مریض رجسٹرڈ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ صوبے میں107 خواجہ سرا بھی ایڈز کے مرض میں مُبتلا ہیں اور سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار107ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

HIV AIDS