امریکی جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، ذمہ داری حوثیوں نے قبول کرلی
بحری جہازوں پر حملے سے باخبر ہیں، امریکی محکمہ دفاع
بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور دیگر کمرشل جہازوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں پر حملے سے باخبر ہیں، جبکہ امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو اسرائیلی جہازوں پر حملہ کیا گیا۔
ایک جہاز کو میزائل اور دوسرے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جہازوں کو وارننگ نظر انداز کرنے پر نشانہ بنایا، حملے میں اسرائیل ایک جہاز تباہ ہوگیا۔
USA
red sea
Houthi rebels
مقبول ترین
Comments are closed on this story.