سندھی کلچر ڈے پر شہر شہر ریلیاں، گیتوں پر والہانہ رقص
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صوبہ سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
جیکب آباد
جیکب آباد میں سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔
شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ اجرک ٹوپی ظاہر کرتی ہے کہ ہم سندھی ہیں اور اپنے صوبے اور اس کے کلچر سے پیار کرتے ہیں۔ یہ دن ہم ہر سال خصوصی طور پر مناتے ہیں۔
حیدرآباد
حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے حیدرآباد میں مرکزی اسٹیج سجایا گیا ہے جہاں نوجوان سندھی گیتوں پر والہانہ رقص کیا۔
ٹھٹھہ
ٹھٹھہ میں بھی سندھی ثقافتی دن منایا جا رہا ہے ہر طرف نوجوان بچے بوڑے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر سندھی ثقافتی دن کو انجوائے کر رہے ہیں۔
گھوٹکی
گھوٹکی کے مختلف شھروں میرپورماتھیلو۔۔ڈہرکی ۔۔اوباڑو۔۔۔خانپور مھر اور گھوٹکی پریس کلب چوک سمیت دیگر علاقوں میں رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔
حب
بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی سندھی تقافت کا دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔مختلف ریلیاں نکالی گیں۔ ریلی کے شرکا کی جانب سے رقص بھی کیا گیا۔
کوئٹہ
سندھی ٹوپی اجرک کے ساتھ ثقافتی دن منانے والوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو اجرک ٹوپی پہنا کر مبارک باد دی۔
اس دن کو منانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک میں ثقافت کا فروغ کرے بھائی چارے کی فضا کو پروان پڑھایا جاسکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی سندھ کلچر ڈے پر مبارک۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب کو سندھ کلچر ڈے مبارک ہو، اجرک، سندھی ٹوپی اور دستار پوری دنیا میں سندھ اور پاکستان کی پہچان ہے، صوبہ سندھ وفاق پاکستان کا خوبصورت اور منفرد پھول ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تہذیب و ثقافت امن، برداشت، مہمانوں کی خدمت، مظلوم کی مدد اور بہادری کی روایات سے سجی ہے، حضرت لعل شہباز قلندر، شاہ عبد الطیف بھٹائی جیسے اللہ والوں کے وجود سے یہ دھرتی مزید ممتاز ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ زمین ماروی کی ناقابل فراموش داستان رکھنے والی دھرتی ہے، اس کے رنگ جدا، منفرد اور دل تسخیر کرلینے والے ہیں، سیاست ہو یا ثقافت، معیشت ہو یا معاشرت، شہر ہو کہ دیہات سندھ کی خاص تہذیب اور ثقافت اپنا امتیازی وصف رکھتی ہے۔
ترجمان امریکی قونصل خانہ کا اہم پیغام
امریکی قونصل خانے کی ترجمان ہیدرمرفی نے سندھ کلچرڈے پر پیغام جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ سندھ صوفیوں اور شعرا کی زمین ہے، ثقافت کے دن پر سندھ میں امن و خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.