ڈیفنس کارحادثہ: ملزم افنان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈیفنس کار کے ملزم افنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ عدالت نے ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج عبہرگل کر رہے تھے، اس دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ افنان کی تمام میڈیکل ٹیسٹ کروا لیے ہیں، ملزم افنان سے مزید تفتیش درکار ہے۔
جج نے کہا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے، جس پر وکیل مدعی نے کہا کہ ملزم کے شریک ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزم کا فون ریکور کرنا ہے میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں
ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، کمسن ڈرائیور گرفتار
ڈیفنس کار حادثہ: ملزم افنان کا اکثر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور ڈرفٹنگ کرنے کا اعتراف
ڈیفنس کار حادثہ: ملزم کے والد کو گرفتار کرنے سے روک دیاگیا، دوست گرفتار
فاضل جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا ملزم کا فون ریکور کرنا ہے، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم کا فون ریکور کرنے کی استدعا نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
Comments are closed on this story.