Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا

محکمہ داخلہ نے دیگر محکموں سے عملہ طلب کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا
شائع 01 دسمبر 2023 07:58pm

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے، محکمہ داخلہ نے دیگر محکموں سے عملہ طلب کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

خیبرپختونخوا پولیس میں عام انتخابات کے لیے پولیس کم پڑگئی، الیکشن میں سیکیورٹی کے لیے نفری ناکافی ہے، اے آئی جی آپریشنز نے حکومت کو خبردار کردیا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے دیگر محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا پولیس ناکافی ہے۔

محکمہ داخلہ نے دیگر محکموں سے سیکیورٹی کے لیے ملازمین طلب کرلیے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دیگرمحکمے مرد اور خواتین ملازمین کی لسٹیں فراہم کریں، 10 دسمبر تک ملازمین کی لسٹیں فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں

الیکشن کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی ورکنگ شروع، فوج تعیناتی کا بھی امکان

نگراں وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز اور سیکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمی فہرستیں تیار

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Police

General Election

Police force

Election 2024