Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا
شائع 01 دسمبر 2023 06:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، سعد بیگ کپتان ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا۔

سابق کرکٹر سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔

سعد بیگ ٹیم کی قیادت اور عرفات منہاس نائب کپتانی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر احمد حسین، علی اسفند، عامر حسن، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، افغانستان اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا جبکہ روایتی حریف سے میچ 10 دسمبر کو ہوگا۔

PCB

lahore

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

sohail tanveer

jonior cheif selector

pakistan u19 cricket team

u19 asia cup