بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو اور بیرسٹر گوہر کو چیئرمین بنانے پر علیمہ خان بول اٹھیں
عمران خان کی ہمشیرا علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو اور بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف بنانے پر بڑا بیان دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم سیاست میں تھے اور نہ ہمارا اس میں آنے کا ارادہ ہے، البتہ پارٹی چیئرمین شپ کے حوالے سے عمران خان نے بیک اپ پلان بنایا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدالت عمران خان کی سزا کالعدم قرار نہیں دیتی تو پارٹی چیئرمین شپ کے لیے پلان بنایا گیا جب کہ یہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ نے بالکل درست بات کی ہے، لیڈر اور پارٹی چیئرمین ایک ہی ہے، اب چاہے وہ جیل میں یا پھر باہر ہو۔
نامزد پی ٹی آئی چیئرمین بیرستٹر گوہر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر گوہر صاحب کو عبوری طور پر عہدہ سونپا جاتا ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ عمران خان کے ترجمان ہیں اور وہ ان کی جانب سے بیانات بھی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران خان کی دونوں بہنوں سے متعلق بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک
تردیدوں، وضاحتوں کے باوجود بیرسٹرگوہر قائم مقام پی ٹی آئی چیئرمین نامزد، ’یہ مائنس عمران نہیں‘
بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک پر علیمہ خان نے کہا کہ میں نے آڈیو نہیں سنی، ہم ابھی عدالت سے باہر آ رہے ہیں، البتہ وکیل اور مؤکل کی باتیں خفیہ ہوتی ہیں، ان کا ٹی وی پر تماشہ نہیں بنانا چاہئے۔
علیمہ خان کا صحافیوں کو کہنا تھا کہ آپ لوگ اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی کی بھی آڈیو لیک ہوسکتی ہے، امریکی صدر نیکسن کو نااہل کردیا تھا، کسی کی پرائیویسی میں نہیں جاسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرم اورحیا ختم ہوتی جا رہی ہے، لوگوں کے گھروں میں گھس رہےہیں، پہلے انہوں نے چار دیواری کی بےحرمتی کی، اب عورتوں کو گھسیٹ کر باہر لے آئیں گے اور تماشہ بنائیں گے، چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو نکال لائے اس طرح تو شرم وحیا ختم ہو جائے گی۔
Comments are closed on this story.