Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ پیش کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 01 دسمبر 2023 10:54am
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

Islamabad High Court

shireen mazari

islamabad police

passport control list