اسرائیل نے جنگ دوبارہ شروع کردی، غزہ دھماکوں سے گونج اٹھا،37 فلسطینی شہید
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی ختم ہوجانے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے شروع کردیے، بمباری میں37 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوجی ڈرون اور لڑاکا طیاروں کا گشت شروع ہوگیا ہے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی سرحد پرایک راکٹ حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں37 فلسطینی شہید ہوگئے، شمالی غزہ کےعلاقے بیت لاہیا میں دو، وسطی علاقے مغازی میں سات فلسطینی شہید ہوگئے۔
خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے ایک جبکہ جنوب میں حماد ٹاؤن میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ کی پٹی پربمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح پر اسرائیلی حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ مغربی کناری اسرائیلی فوج نے 15 فلسطینی حراست میں لے لیے ہیں۔
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید چھ اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے، دو یرغمالی پہلے ریڈکراس کے حوالے کیے گئے۔
بدلے میں اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، دو مختلف جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی رملہ پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب ثالثوں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے لیے بات چیت جاری ہے، قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس مزید توسیع پر رضا مند ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی میں مزید توسیع کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
مزید پڑھیں
حماس کا اسرائیل کو ایک اور سرپرائز، مغوی فوجیوں کی رہائی کے بدلے 3 بڑی شرائط رکھ دیں
یروشلم میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک متعدد زخمی
غزہ : جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن یروشلم میں موجود ہیں۔۔ جنہوں نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم، صدر اور جنگی کابینہ سے ملاقات کی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا عام شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھا جائے، جبکہ ان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
جنگ دوبارہ شروع ہوتی ہے تو اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے، امریکا
ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا کہ امریکا غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوشش کر رہا ہے، جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل، قطر اور مصر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، غزہ سے چھ امریکی رہا ہوچکے ہیں، ایک خاتون ابھی لاپتا ہیں۔
ترجمان نے کہا عارضی جنگ بندی کے ساتویں دن کو دسویں دن تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر جنگ دوبارہ شروع ہوتی ہے تو اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Comments are closed on this story.