Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی میں کوپ 28 کا اجلاس شروع، پاکستان سمیت 160 ممالک شریک

کوپ 28 کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے
شائع 30 نومبر 2023 03:29pm
فوٹو — رؤٹرز
فوٹو — رؤٹرز

دبئی میں کوپ 28 کا ماحولیاتی کانفرنس شروع ہوگئی جس میں پاکستان سمیت 160 ممالک شریک ہیں۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم و صدور کے ساتھ ساتھ 160 عالمی رہنما شریک ہیں۔

کوپ 28 کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، افتتاحی تقریب کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس تین بجے سے جاری ہے، پاکستانی وفد کی قیادت نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وفاقی وزرا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

دبئی کے ایکسپو سینٹر میں اقوام متحدہ کے ’فریم ورک آن کلائمیٹ چینج‘ کے زیر انتظام ہونے والا یہ اجلاس ماحولیاتی تبدیلی پر ہونے والے ایک انتہائی اہم سالانہ کانفرنس ہے۔

30 نومبر سے 12 دسمبر کے درمیان جاری رہنے والی اس عالمی کانفرنس میں دنیا کے 197 ممالک کے رہنما کرہ ارض کو ماحولیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کریں گے۔

کوپ 28 کے دوران کوپ فورم کو سب کے لیے قابل قبول بنانے کے ساتھ ’پیرس معاہدے‘ کے اہداف کے حصول کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کوپ 28 میں متبادل توانائی کے ذرائع کے استعمال سے 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کے اہداف مقرر کیے جائیں گے۔

climate change

پاکستان

dubai

COP 28