Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ رات گئے آسٹریلیا روانہ

قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی پہنچنے کے بعد کینبرا جائے گا
شائع 30 نومبر 2023 09:18am
تصویر — پی سی بی ایکس اکاؤنٹ
تصویر — پی سی بی ایکس اکاؤنٹ

قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگیا، قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی پہنچنے کے بعد کینبرا جائے گا۔

آسٹریلیا روانہ ہونے والے قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں، دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کا چھ سے نو دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔

پاک آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 14 دسمبرسے پرتھ میں ہوگا۔

پاکستان

PCB

Cricket Australia