Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا

ناران، جھیل سیف الملوک، بٹہ کنڈی میں برفباری جاری
شائع 30 نومبر 2023 09:20am
تصویر — آج نیوز
تصویر — آج نیوز

مانسہرہ میں بالاکوٹ کے مقام پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

ناران، جھیل سیف الملوک، بٹہ کنڈی میں برفباری جاری ہے، جبکہ بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش، پہاڑوں پر برفباری، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روزاسکردومیں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اوراسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Mansehra

snowfall