Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

محمد حفیظ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم جبکہ نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینجر مقرر کیا گیا، پی سی بی
شائع 28 نومبر 2023 11:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنک اسٹاف کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق دورے کے لیے محمد حفیظ کو ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم، نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر، ایڈم ہولیوک کو بیٹنگ کوچ، عمرگل کو فاسٹ بولنگ کوچ، سعید اجمل کو اسپن بولنگ کوچ جبکہ عبدالمجید کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

منصور رانا اسسٹنٹ ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنگ بیٹنگ کوچ، سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو ہائی پرفارمنس کوچ، ڈریکس سائمین کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا پر کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز، ٹیم اینالسٹ، لیفٹننٹ کرنل (ر) اختر حسین ٹیم سیکیورٹی منیجر، رضا راشد ٹیم میڈیا منیجر، عمار احسن وڈیو گرافر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں

دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں درجنوں نوجوان گھس گئے

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل 4 نئے چہرے کون ہیں؟

پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر اور ملنگ علی ٹیم میسیور ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی ٹریننگ کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی بھرپور پریکٹس کی۔

PCB

lahore

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

team management

coaching staff