Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، مریم نواز

شہبازشریف کی عوام سے یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل
شائع 28 نومبر 2023 07:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مینارٹی ونگ کو 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، 2024 پاکستان اورعوام کے لیے نئی امید اور ترقی کا نیا دور لے کر آرہا ہے، نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتار دور شروع ہوگا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ايم ايس ايف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا اور ان کی کارکردگی پر اطمينان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں عام انتخابات ميں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپور شرکت اور شموليت کو يقينی بنانے کی تاکید کی گئی اور ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے، نوجوان ملک کا سرمايہ ہیں، نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے، ايم ايس ايف کے پليٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو عملی سياسی میں شموليت کا موقع ملے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ 2024 پاکستان اور عوام کے لیے نئی امید، ترقی کا نیا دور لے کر آرہا ہے، نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا،ان شاءاللہ۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔

اس موقع پر ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ نے سیاسی مواقع بڑھانے اور پارٹی سرپرستی پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں نے کہا کہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے، پاکستان کی ترقی کے مشن میں قائد نواز شریف کے سپاہی بن کر کام کریں گے۔

شہبازشریف کی عوام سے یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عوام سے یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل کردی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل کراچی میں یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں پارٹی کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف کی ہدایت کی کہ پارٹی رہنما اور کارکن ملی جذبے سے ریلی میں شریک ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے، عالمی برادری کے ساتھ مل کر پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے شہداء اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے (کل) بدھ کو شاہراہ قائد اور طارق روڈ انٹرسیکشن پر ریلی ہوگی، اقوام متحدہ 29 نومبر کو فلسطین کے ساتھ عالمی یک جہتی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں

عوام دوتہائی اکثریت دے تو دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے، شہباز شریف

اعظم نذیرتارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ہٹا دیا گی

PMLN

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

shahbaz sharif

mariyum nawaz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

palestine solidarity