Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کار حادثہ: کم عمر ڈرائیور کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، پولیس کا عدالت میں بیان
شائع 28 نومبر 2023 02:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ڈیفنس کارحادثے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں گرفتار کم عمر ملزم افنان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افنان کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروا لیا، رپورٹ آنا باقی ہے، ملزم افنان کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اب آپ کو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ اس پر پولیس نے جواب دیا کہ ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، ملزم بار بار اپنا بیان بدل رہا ہے۔

عدالت نے پولیس کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم افنان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

lahore

lahore police

Lahore High Court

Minor Drivers