Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

معاملات میں مداخلت: پاکستان بار کونسل کا سندھ ہائیکورٹ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

چیف جسٹس تحقیقات کے بعد سندھ ہائیکورٹ کیخلاف مناسب کارروائی کریں، پاکستان بار کونسل
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 08:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سندھ ہائیکورٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بار کے اندرونی معاملات میں سندھ ہائیکورٹ کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سندھ ہائیکورٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ چیف جسٹس پاکستان تحقیقات کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے خلاف مناسب کارروائی کریں، مشاہدے میں آیا ہے کہ پاکستان بار کے فیصلوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ مقدمات سن رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ سمیت کوئی صوبائی ہائیکورٹ پاکستان بارکونسل کے فیصلوں کا جائزہ نہیں لے سکتی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل وکلاء کے امور سے متعلق ایک قانونی ادارہ ہے، پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کا صرف اسلام آباد کی عدالتیں جائزہ لے سکتی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل اور اس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے، من پسند افراد کو نوازنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ غیر قانونی طریقے سے مقدمات سن رہی ہے۔

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

cheif justice of pakistan

Sindh High Court

pakistan bar council