Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں روڑ پر جھگڑے کے بعد طالبہ کو قتل کرنیوالے عادی مجرم نکلے

ملزمان پر شہری سے پلاٹ کے لین دین پر 65 لاکھ ہتھیانے کا بھی الزام ہے، پولیس
شائع 27 نومبر 2023 01:03pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور میں روڑ پر جھگڑے کے بعد طالبہ کو قتل کرنے والے افراد سابق ریکارڈ یافتہ مجرم نکلے ہیں۔

پولیس کے مطابق چوہنگ میں فائرنگ سے میڈیکل طالبہ کی ہلاکت میں ملوث ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر شہری سے پلاٹ کے لین دین پر 65 لاکھ ہتھیانے کا الزام بھی ہے، البتہ طالبہ پر فائرنگ کے مقدمے میں ساجد، عابد اور عبدالرحمن کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے چوہنگ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات منظر عام پر آئی، اوباش افراد نے غلط ڈرائیونگ سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے میڈیکل کی کالج طالبہ کو قتل کردیا۔

طالبہ تزئین خان کا خاندان بیٹی کی تعلیم کیلئے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔ جہاں نجی سوسائٹی میں غلط ڈرائیونگ سے روکنے پر بااثر خاندانوں کے نوجوانوں نے فائرنگ کی۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 نومبر کو مقتولہ تزئین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ پیچھے سے ایک گاڑی نے اوور ٹیک کیا جس میں سے چار افراد ساجد عرف شیرا، امجد اور دو نامعلوم افراد گاڑی سے اترے اور سیدھی فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی مقتولہ کی ریڑھ کی ہڈی پر لگی جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔

23 سالہ مقتولہ 10 دن جناح اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔

firing

lahore

firing incident

Punjab police

medical student