Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

14 روز میں مجموعی طور پر 5 ہزار 85 مقدمات درج
شائع 27 نومبر 2023 11:23am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کر دی جس کے مطابق بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن گیا ہے۔

درخواستگزار نے کہا کہ سی ٹی او نے بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا تاہم ان کی عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام شامل کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے۔

دوسری جانب بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 176 اور موٹرسائیکل چلانے پر مزید 2972 مقدمات درج کرلیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 14 روز میں مجموعی طور پر 5 ہزار 85 مقدمات درج جب کہ گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی و موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

lahore

Lahore High Court

Under age drivers