Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک ایران سرحد: تفتان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شخص کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی
شائع 27 نومبر 2023 11:08am

پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق مارٹر گولہ روسی ساختہ تھا، جو یک مچھ کے رہائشی عبدالنبی ولد عبد القادر کو سرحدی علاقہ کے قریبی پہاڑوں سے ملا تھا۔

تفتان سول انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مارٹر گولہ کھولنے کی کوشش کے دوران دھماکے سے پھٹ جانے کے باعث یک مچ کا رہائشی شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ چل بسا۔

تفتان سرحدی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی میت آبائی گاؤں یک مچھ روانہ کردی ہے۔

پاکستان

بلوچستان

Iran