Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان ریلوے کی چینی وفد سے ایم ایل ون پر کام کے جلد آغاز کی درخواست
شائع 25 نومبر 2023 08:12pm

چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔

21 رکنی وفد میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن وانگ چین اور ایم ایل ون منصوبے کے ٹیم لیڈر ژو منگروئی شامل تھے۔

چینی وفد کو پاکستان ریلوے کے فریٹ اور پسنجر آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال، انرجی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں دونوں ممالک کا بھرپور باہمی تعاون رہا ہے، ایم ایل ون گیم چینجر منصوبہ ہے جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گا، منصوبے کی تکمیل سے فریٹ سیکٹر کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

پاکستان ریلوے انتظامیہ نے چینی وفد سے ایم ایل ون پر کام کے جلد آغاز کی درخواست کی۔

ژو منگروئی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے جلد آغاز کی ضرورت کا ادراک اور احساس ہے، منصوبے کیلئے مل کر کام کریں گے، ایم ایل ون کو چینی حکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

ژو منگروئی نے مزید کہا کہ ایم ایل ون سے اکنامک زونز بنیں گے، منصوبہ سے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ میں بھی کمی ہو گی، فنانسنگ سکیم اور ڈیزائن پرپوزل سمیت تمام امور پر مل کر معاملات طے کریں گے۔

Pakistan Railways

lahore

National Railway Administration of China

pakistan railway headquarters lahore