Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کراسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں، سراج الحق

انہیں پتہ ہے اگر احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہو جائے گا، امیر جماعت اسلامی
شائع 25 نومبر 2023 06:32pm

امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ظلم کے وقت غیر جانبدار لوگ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کراسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہو جائے گا۔

پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظلم کے وقت جو غیرجانبدار ہونے کے دعویدار ہوتے ہیں وہ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی مائیں بہنیں بیٹیاں ہماری امداد کی منتظر ہیں، عوام قومی اِداروں کو تباہ کرنے والوں کو مسترد کریں، عوام ہی اِس نورا کُشتی اور وڈیرہ شاہی کو ختم کرسکتے ہیں۔

PMLN

PPP

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq

pakpattan

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)