Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

8 فروری کو نوازشریف پھر چوتھی بار وزیراعظم بنے گا، خواجہ آصف

نوازشریف کو مٹانے والے مٹ گئے اور رُل گئے، رہنما مسلم لیگ (ن)
شائع 25 نومبر 2023 04:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو مٹانے والے مٹ گئےاور رُل گئے، میرا ایمان تھا میرا قائد واپس آئے گا، 8 فروری کو نوازشریف پھر چوتھی بار وزیراعظم بنے گا۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کو سیالکوٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں، نوازشریف نے میرے 34 سالہ کیریئر کے دوران سرپرستی کی، نوازشریف نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جیل کے تعلقات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، جیل میں شہبازشریف میرے ہمسایہ تھے، جیل میں سخت سردی تھی، جیل میں شہبازشریف نے مجھے ایک کمبل بھجوایا۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے سیاسی سفر 1991 میں شروع کیا، 34 سال میں میری وفاداری میں فرق نہیں آیا، ایک شخص کی پارٹی میں پارٹی چھوڑنے والوں کی لائنیں لگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پہلی بار جلا وطن ہوئے تو کارکنوں نے مشکل وقت برداشت کیا، نوازشریف کا ایک ایم پی اے بھی نہیں ٹوٹا، نوازشریف کی قربانیوں کی طویل داستانیں ہیں، نوازشریف وفا کا استعارہ ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی میں کہا تھا میرا قائد واپس آئے گا، نواز شریف کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود مٹ گئے اور رل گئے، 8 فروری کو نوازشریف پھر چوتھی بار وزیراعظم بنے گا۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں جب تقریر کر رہا تھا تو پی ٹی آئی والے ہنس رہے تھے، اللہ تعالیٰ ہمیں تکبر سے بچائے، جس نے 4 سال حکمرانی کی، مشکل وقت میں آج کوئی اس کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 سال ڈویلپمنٹ کا یہ حال تھا کہ کل سیالکوٹ کی سٹریٹ لائٹ چلیں، 8 فروری کوترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے، نوازشریف سیالکوٹ موٹرویز کو پنڈی تک لے کر جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں سڑکیں بنادیں تو کیا کردیا؟ جب سڑکیں، رابطے نہیں ہوتے تو ساری چیزیں تتر بتر ہوجاتی ہیں، گزشتہ 4 سال میں ہمیں محرومیاں دی گئیں، 8 فروری کو محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Sialkot

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)