Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: 18 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث ڈاکو پولیس اہلکار افسران کے رشتے دار نکلے

ملزمان کے مزید انکشافات، کیس کو سی آئی اے منتقل کردیا گیا
شائع 25 نومبر 2023 02:48pm
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

کوئٹہ کےعلاقے شارع اقبال پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او کا بھائی اور ایس پی کا بیٹا شامل ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کیلئے کیس کو سی آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے۔

زرائع نے کہا کہ ڈکیتی میں ملوث دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ڈکیٹ نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ دو مزید پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

پولیس کے مطابق شارع اقبال میں منی ایکسچینجرکی دکان میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی گئی تھی، دکانداروں نے ایک ڈکیٹ کو قابو تھا، جبکہ اسک ے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

بلوچستان

quetta

Crime