Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے الیکشن کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے

تمام کوآرڈی نیٹرز کو اپنے ڈویژنز میں اختلافات بھی نمٹانے کی ہدایت
شائع 24 نومبر 2023 11:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ کے زیرصدارت پنجاب کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز برائے الیکشن 2024 اور ڈویژنل صدور پنجاب کا ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا۔

سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے جبکہ تمام کوآرڈی نیٹرز حضرات کو تمام ڈویژنل، ضلعی تنظیمی عہدیداران اور ونگز کی مشاورت سے یکم دسمبر 2023 تک جنرل الیکشن 2024 کے لیے موزوں امیدواروں کی سفارشات مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے غوروخوض اور فیصلوں کے لیے الیکشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

سندھ کی سطح پر نیا سیاسی اتحاد بن گیا

بحرانوں سے نکلنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ ن لیگ کے پاس ہے، شہباز شریف

نوازشریف کل سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

تمام کوآرڈی نیٹرز کو مزید یہ اہم ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں مقامی سطح پر ہر قسم کے اختلافات کو نمٹا کر الیکشن سیل کو مطلع کریں گے۔

PMLN

Ishaq Dar

Rana Sanaullah

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Chairman Election Cell Senator

Election 2024