Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کل سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

ن لیگ کے قائد خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
شائع 24 نومبر 2023 08:05pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کل صبح 11 بجے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس پہنچیں گے، اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Khawaja Asif

mariyum nawaz

nawaz sharif returns 2023