Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد خان بھٹی کی تقرری، پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے دفتری اعتراض ختم کر کے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی
شائع 24 نومبر 2023 11:25am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے محمد خان بھٹی کی تقرری کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الٰہی کی محمد خان بھٹی کی تقرری کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے دفتری اعتراض ختم کر کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ دفتر نے تصدیق شدہ نقول منسلک نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا ہے، لہٰذا اسے منسلک کر دیتے ہیں، البتہ سیاسی بنیادوں پر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کے کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

Lahore High Court

Pervaiz Elahi

mohammad khan bhatti