Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعتِ اسلامی کی آئینی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے، استدعا
شائع 23 نومبر 2023 10:35pm

سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی نے آئینی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے اپیل میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر بے بنیاد اعتراضات عائد کیے، سپریم کورٹ کئی فیصلوں میں بجلی کی فراہمی کو بنیادی حق قراردے چکی ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی کا اٹھایا گیا نکتہ ذاتی نہیں بلکہ اجتماعی نوعیت کا ہے، سپریم کورٹ ماضی میں بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے متعدد درخواستیں قابل سماعت قرار دے چکی۔

جماعت اسلامی کی اپیل میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات نہیں عائد کیے جا سکتے، استدعا ہے کہ رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

Supreme Court

اسلام آباد

electricity price

Jamat e Islami

Taxes

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Registrar Supreme Court Office Objections