Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں چور نجی اسپتال سے نئی موٹر سائیکل لے اڑے

چوروں نے مارکیٹوں، مساجد اور مزاروں کے بعد اسپتالوں کا بھی رخ کرلیا
شائع 23 نومبر 2023 09:22pm

لاہور میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا، چور نجی اسپتال سے نئی موٹرسائیکل لے اڑے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

موٹرسائیکل چوروں نے لاہور کی مارکیٹوں، مساجد اور مزاروں کے بعد اسپتالوں کا بھی رخ کر لیا۔

چور شہری قمر ارشاد کی ڈیفنس میں نجی اسپتال کی پارکنگ سے نئی 125 موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔

موٹر سائیکل چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں 2 نامعلوم نوجوانوں کو موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شہری قمر ارشاد نے موٹرسائیکل چوری کی درخواست تھانہ ڈیفنس میں جمع کروا دی تاہم پولیس موٹر سائیکل کا سراغ نہ لگا سکی۔

lahore

motercycle

private hospital

bike theft

new motercycle