Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمد ایاز کو بھی کمیشن میں شامل کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 10:26pm

فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمد ایاز کو بھی کمیشن میں شامل کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری وزرات داخلہ محمد ایاز کو بطور سیکرٹری کمیشن مقرر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی طاہر عالم تاحال والدہ کی بیماری کے باعث کمیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے لیے متعدد ویڈیو حاصل کرلیں۔

خیال رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

investigation

faizabad dharna case

faizabad dharna inquiry commission