خیبرپختونخوا میں مفت درسی کتب کی پرنٹنگ کھٹائی میں پڑگئی
خیبرپختونخوا میں مفت درسی کتب کی پرنٹنگ کھٹائی میں پڑگئی، بقایاجات کی عدم ادائیگی اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیراہتمام پرنٹنگ ٹینڈر ایک بار پھر منسوخ ہوگیا۔
خیبرپختونخوا میں مالی مشکلات کے باعث بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیراہتمام پرنٹنگ ٹینڈر ایک بار پھر منسوخ ہوگیا جس سے صوبے میں مفت درسی کتب کی پرنٹنگ کھٹائی میں پڑگئی۔
خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے دفتر میں منعقد اجلاس میں پرینٹرز اینڈ پبلشرز ٹینڈر میں شریک نہیں ہوئے جس کے باعث اگلے سال کے لیے درسی کتب کی پرنٹنگ کھٹائی میں پڑگئی۔
آج نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مفت درسی کتابوں کے لیے ٹینڈر اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ منسوخ ہوا ہے، ٹیکسٹ بک بورڈ پرینٹرز اینڈ پبلشرز کا 5 ارب روپے مقروض ہے،گزشتہ سال کتابوں کی پرنٹنگ پر10ارب روپے خرچ ہوئے، پرنٹرز اینڈ پبلشرز کو صرف 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔
پرنٹرز اینڈ پبلشرز کے مطابق بقایات نہ ملے تو کتابوں کی چھپائی نہیں ہوگی، بینکوں سے قرضے لے کر گزشتہ سال کتابوں کی چھپائی کی ہے جبکہ ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی بحران کا سامنا ہے۔
گزشتہ 2 سال سے مختص فنڈ بھی جاری نہیں کیا جارہا، مالی مسائل کی وجہ سے مفت کتب کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے، مارچ اور اپریل تک تمام طلباء کو مفت کتابیں فراہم کرنا ہے،حکومت بروقت فنڈ جاری کرے یا کوئی اور طریقہ کار وضع کرے۔
Comments are closed on this story.