Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

خفیہ ادارے کے آفس پر حملہ: 2 رکنی بینچ کی ملزمان کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

بینچ نےدرخواستیں چیف جسٹس کو بھجوا دیں
شائع 23 نومبر 2023 11:46am
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کو فیصل آباد میں خفیہ ادارے کے آفس پر حملے میں ملوث ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو فیصل آباد میں خفیہ ادارے کے آفس پر حملے میں نامزد عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

بینچ کے رکن جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس پر سماعت سے معذرت کرلی، اور بینچ نے درخواستیں چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔

lahore

Lahore High Court

9 May