Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ذکاء اشرف کی تقرری: وفاقی حکومت سمیت دیگر کو جوابات داخل کرانے کیلئے مہلت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی
شائع 22 نومبر 2023 05:25pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو جوابات داخل کرانے کے لیے ایک اور مہلت مل گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، وزارت بین الصوبائی امور اور ذکاء اشرف کو جوابات داخل کرانے کے لیے ایک اور مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ذکا اشرف سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اور ان کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگایا گیا،عدالت ذکاء اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں

ذکاء اشرف کی ممکنہ برطرفی کیس: عدالت کا حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

ذکاء اشرف کی کرسی خطرے میں پڑگئی، شاہد آفریدی کی فوری ذمہ داری لینے سے معذرت

PCB

Lahore High Court

zaka ashraf

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)