Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عاقب جاوید نے دورہ آسٹریلیا کو گرین شرٹس کیلئے کڑا امتحان قرار دے دیا

آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ سے معجزہ ہی بچا سکتا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر
شائع 21 نومبر 2023 10:06pm

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے دورہ آسٹریلیا کو گرین شرٹس کے لیے کڑا امتحان قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ سے معجزہ ہی بچا سکتا ہے، پاکستان کرکٹ عہدے لینے کے بجائے گراؤنڈز میں کام کرنے سے درست ہو گی۔

حارث رؤف کے معاملے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ حارث رؤف کو کس بنیاد پر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے منارہے ہیں، جب انہوں نے 2 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تو وہ کیسے اچانک کھیلنے پر رضامند ہوجائے۔

عاقب جاوید نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی حارث رؤف پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پریشر ڈال رہا ہے جبکہ انہوں نے ٹیسٹ میچ کے لیے کوئی پریکٹس ہی نہیں کی اور ان کا ٹیسٹ سیریز کھیلنا بنتا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف سلیکٹر بن تو جاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ کھلاڑی نہیں ہے، جب کھلاڑی نہیں تو چیف سلیکٹر کیوں بن جاتے ہیں۔ جس نے خدمت کرنی ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ نہیں ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کیا خدمت ہورہی ہے، خدمت کرنی ہے تو ڈومیسٹک لیول پر اپنے فرائض سرانجام دیں۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل 4 نئے چہرے کون ہیں؟

آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف بڑا کارنامہ انجام دے دیا

سابق کرکٹر نے کپتان شان مسعود کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنی محنت سے منوانا ہوگا، شان مسعود کی کپتانی پر سوچنا پڑتا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی کے لیے بہت محنت کی ہے اور وہ کپتانی کا حق رکھتا تھا۔

lahore

test series

Haris Rauf

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

former test crickter

aqib javed